Posted by: moeen on: September 20, 2007
ستارے جو دمکتے ہیں
کسی کی چشمِحیراں میں
ملاقاتیں جو ہوتی ہیں
جمالِ ابروباراں میں
یہ ناآباد وقتوں میں
دلِ ناشاد میں ہو گی
محبت اب نہیں ہو گی
یہ کچھ دن بعد میں ہو گی
گزر جاءیں گے جب یہ دن
یہ ُان کی یاد میں ہو گی
Source: Urdu Poetry Collection
Recent Comments